ابنا: پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایرانی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون میں جو تبدیلی آئي ہے وہ بنیادی اصولوں اور مواقف میں تبدیلی نہیں ہے۔ عباس عراقچی نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں ایران اور آئي اے ای اے کے درمیاں جنیوا مذاکرات میں طے شدہ معاہدے کے دائرہ کار اور پارچین فوجی سائٹ کے معائنے کے بارے میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ اس بات پر تاکید کی ہے کہ اس کی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کوئي بھی تعاون، دوطرفہ سمجھوتے کے تحت ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے آئي اے ای اے کو طریقے سدھارنے کی تجویز پیش کی ہے اور اس سے باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے ایران اور آئي اے ای اے کے درمیان موجود تعطل ختم ہوسکتا ہے۔ سید عباس عراقچی نے پیر کے دن آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو سے ملاقات کی تھی۔ عراقچی نے کہا ہے کہ ایران، اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اطمینان پیدا کرنے کے لئے مزید تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور ہمیشہ پرامن رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476802
پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایرانی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون میں جو تبدیلی آئي ہے وہ بنیادی اصولوں اور مواقف میں تبدیلی نہیں ہے۔